آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کوئٹہ گیریژن آمد، ژوب حملے کی مذمت، زخمی فوجیوں کی عیادت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں ژوب میں حالیہ تخریبی حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی او اے ایس نے جانثاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی، قوم کے لیے ان کی خدمات اور ان کے عزم کو سراہا۔ پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کو دستیاب محفوظ پناہ گاہوں اور کارروائی کی آزادی پر شدید تحفظات ہیں۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کیخلاف تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویشناک ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں، پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی۔ تخریب کاروں کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور مسلح افواج ملک سے تخریب کاری کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر نے استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں