پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر ،بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 524 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد ( آن لائن)ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ،بجلی بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 524 میگاواٹ تک پہنچ گیا،پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 476 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزار میگاواٹ ہے،ملک بھر میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 803 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 615 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7572 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1290 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 117 ہے، بگاس سے 82 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار997 میگاواٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں