سعودی عرب، ڈاکٹروں نے مریض کے حلق میں پھنسی گاڑی کی چابی نکال لی
ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے 49 سالہ شخص کے حلق میں پھنسی گاڑی کی چابی کو نکال لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر کے شہر القنفودہ میں قائم ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں 49 سال ایک شخص کو لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص گاڑی کی چابی سے کھیل رہا تھا کہ چابی اس کے حلق میں جاپھنسی اور اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی۔ ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے ایکسرے سمیت متاثرہ شخص کے ضروری ٹیسٹ کروائے جس میں چابی پھنسے کی درست جگہ معلوم ہوئی۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کا 15منٹ میں آپریشن کرکے اس کی جان بچا لی جبکہ متاثرہ شخص دل کا بھی مریض تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے بعد کچھ دیر ڈاکٹروں نے اپنی نگرانی میں رکھنے کے بعد متاثرہ شخص کو ڈسچارج کردیا۔
Load/Hide Comments


