آئی ایم ایف کی دوسرے جائزے کیلئے شرائط، پاکستان سے پراپرٹی اورزرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ہی دوسرے جائزے کے لیے شرائط پیش کر دیں اور ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس پراپرٹی اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پراپرٹی اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہوگا، ذرائع ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں