قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات کی وضاحت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل میڈیا میں اتحادی حکومت کے رہنماو¿ں کے عام انتخابات کے حوالے سے متضاد رپورٹس آئی تھیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے حال ہی میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی 8 اگست تک تحلیل ہونی چاہیے تاکہ الیکشن کمیشن کو نومبر میں انتخابات کے لیے مناسب وقت ملے گا۔ دوسری جانب پی پی پی سے ہی تعلق رکھنے والے کابینہ کے دوسرے رکن نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نوید قمر کا بیان ان کا ذاتی خیال اور تجویز تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں