خضدار، پہاڑ پر کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے ایک شخص جاں بحق
خضدار (این این آئی) خضدارمیں پہاڑ پر کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے ایک شخص جا ںبحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو خضدار کے علا قے نال بیسار پہاڑ پر کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے نال کاریز کا رہائشی محمدرفیق گرگناڑی جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


