اوستہ محمد اور پس گردائی میں طوفانی بارش نشیبی علاقے زیرآب آگئے

اوستہ محمد (یو این اے) گزشتہ شب اوستہ محمد اور پس گردائی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر میں روڈوں پر پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا، بارش سے املاک کو نقصان، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مزید بارش کا سلسلہ جاری رہا تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ بارش سے سیلاب متاثرین میں شدید پریشانی ہے کیونکہ ان کے پہلے گھرگرے ہوئے ہیں وہ بے گھر ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کوئی گھر نہیں ملے، جبکہ منتخب نمائندوں نے صرف اعلان ہی کیا کوئی عملی کام نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں