کراچی ،سی ویو روڈ پر گاڑی سے ایک شخص کی نعش برآمد،واقعہ خودکشی قرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سی ویو روڈ پر گاڑی سے ایک شخص کی نعش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا۔ڈیفنس کے علاقے سی ویو میں درخشاں پولیس چوکی کے قریب کار کے اندر سے نعش برآمد ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ہے، نعش کے پاس سے پستول بھی ملی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ عمر اقبال ولد مسرت اقبال کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق عمر نے خودکشی سے قبل بہنوئی کو لوکیشن بھیجی، بہنوئی نے عمر کے بھائی کو بتایا جو دی گئی لوکیشن پر پولیس کے ساتھ پہنچا، گاڑی کے شیشے توڑ کر عمر کی نعش کو نکالا گیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کے مطابق سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی نعش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے۔
Load/Hide Comments


