این ایف سی سے 3فیصد قبائلی ا ضلاع کو دیا جائے کے پی کے،سندھ کا انکار
پشاور/کراچی (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع کیلئے تمام صوبوں سے این ایف سی سے 3 فیصد حصہ دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کی طرف سے اپنے وعدے کے مطابق 3 فیصد حصہ نہ دینا افسوسناک ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ سے پہلے وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھی، وزیراعلی محمود خان نے نیشنل اکنامک کونسل میں ضم اضلاع کے 3 فیصد حصے کی بات اٹھائی اور سندھ حکومت سمیت تمام صوبوں سے اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا، کیونکہ اسی بنیاد پر قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا تھا۔اجمل وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ضم اضلاع پر واویلا بہت کرتے ہیں لیکن ان کی سندھ حکومت کیوں این ایف سی میں قبائلی عوام کو 3 فیصد حصہ نہیں دے رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنا 3 فیصد حصہ دیں۔


