پاکستان کی تمام جماعتوں کے اندر اسٹیبلشمنٹ کیلئے بغض ہے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب یہ کہہ کر کیا بتانا چاہتی ہیں کہ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینے پر پابندی نہیں لگائی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کیا اشارہ دینا چاہتی ہے؟ کسے نشانہ بنانا چاہتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے اندر اسٹیبلشمنٹ کیلئے بغض ہے، حکومتی جماعتیں بھی اس خام خیالی میں چلی گئی ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں مگر پاکستان میں کوئی آپشن آخری آپشن نہیں ہوتا۔
Load/Hide Comments


