حکومتی اتحادیوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )حکومتی اتحادیوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دیں دی حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت سے 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، بی اے پی جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں