گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے بارڈر ٹریڈ میکنزم کے موضوع پر آگاہی سیمینار
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) نے گوادر کسٹمز کلکٹریٹ کے تعاون سے بزنس ٹو بزنس (B2B) بارڈر ٹریڈ میکانزم کے موضوع پر ایک انتہائی معلوماتی سیمینار کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا جن میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹم گوادر شاہد علی، ڈپٹی کلکٹر وہاج صغیر اور اسسٹنٹ کلکٹر بخت بریار شامل تھے۔ آل مکران کسٹم ایجنٹس، بارڈر ٹریڈر، پنجگور اور مند ردیگ کے تاجران، گوادر چمبر آف کامرس انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کلکٹر بخت بریار نے منسٹری آف کامرس کے sro 642/(i)2023 پر یزینٹیشن دی اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں B2B بارڈر ٹریڈ میکانزم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ GCCI کے صدر شمس الحق کلمتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے B2B کے بزنس سے ہمسایہ ملکوں ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت مزید بڑھے گی جس سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں خاطر کا اضافہ ہوگا۔


