پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اوتھل میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اوتھل : پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی روزمرہ چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، آٹے، چینی، گھی ،دالیں ،چاول و دیگر روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،غریب کی قوت خرید جواب دے گئی،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی روزمرہ چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، آٹے، چینی، گھی ،دالیں ،چاول و دیگر روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،غریب کی قوت خرید جواب دے گئی،انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ غریب عوام مہنگائی سے سخت مشکلات و اذیت کا شکار ہوگئے عوام دو وقت روٹی کو کھانے کو ترس گئے حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام اس حوالے عوام کا کہنا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔ غریب اور سفید پوش طبقہ اس کمر توڑ مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم منصوعات و دیگر روزمرہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے دو وقت روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے عوامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ غریب عوام دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں