علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ، پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی، اہلخانہ
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر نہیں ملے، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کیخلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی۔علی امین گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔
Load/Hide Comments


