دو نمبر جمہوریت کی ضرورت نہیں، پاکستان اب مصنوعی الیکشن برداشت نہیں کرسکتا، خالد مقبول صدیقی

کراچی (انتخاب نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 2018 میں سب سے زیادہ مینڈیٹ ایم کیو ایم کا چوری ہوا، پاکستان اب مصنوعی الیکشن کو برداشت نہیں کر سکتا، دو نمبر جمہوریت کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 9 اگست کو پاکستان کے ایوان اپنی مدت پوری کریں گے، بس یہ مدت عدت میں تبدیل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر مصنوعی الیکشن قبول نہیں، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جواب دینا ہے انہوں نے ایسے بلدیاتی الیکشن میں کیوں حصہ لیا؟ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انتخابی مہم کا آج مرکزی الیکشن آفس سے آغاز کر رہے ہیں، ہر وارڈ میں انتخابی دفتر کھلنے شروع ہو جائیں گے، عام پاکستانی کے مسائل کو حل کرنا ہے، عوامی نمائندوں کو ایوان میں پہنچانے کا عزم جاری ہے، شفاف غیر جانبدار الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں