کراچی ایئرپورٹ ،بیرون ملک فرار کی کوشش میں انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنیوالے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔احسان الحق کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ملزم احسان الحق کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا، ملزم کیخلاف تخریب کاری کے متعدد مقدمات درج ہیں، احسان الحق کا تعلق صوابی سے ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں