پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، عسکریت پسند پیدل آئے اور کھیتوں کے راستے فرار ہو گئے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے عسکریت پسند پیدل آئے اور فائرنگ کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔ بڈھ بیر میں پولیس موبائل ہونے والے عسکریت پسند حملے میں یار محمد جاں بحق اور دو اہلکار سب انسپکٹر فرید خان اور کانسٹیبل غلام حسین زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور پولیس ٹیم کے تعاقب میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پیدل آئے عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی کو قریب سے نشانہ بنایا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول مل گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا بتانا ہے کہ حملہ آور واقعے کے بعد کھیتوں کے راستے فرار ہو گئے، واقعے کی مزید پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


