انٹرا پارٹی ا نتخابات، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر 15اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments


