پنجگورمیں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، متاثرہ زمیندار تاحال حکومتی امداد سے محروم

پنجگور(این این آئی )پنجگورمیں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ زمیندار تاحال حکومتی امداد سے محروم ۔ گزشتہ سال بارشوں کی تباہ کاریوں سے پنجگور کے زمینداروں کے فصلات اور بندات کو شدید نقصان پہنچا تھا کجھور کی فصل جو پک کر تیار تھی بارشوں سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے علاقے کے محنت کشوں کو ایک ارب روپے کے قریب نقصانات ہوئے زمیندار تاحال کسمپرسی سے گزر رہے ہیں نہ انکے بندات کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے اقدامات ہوئے اور نہ کجھور کے زمینداروں کی کوئی مالی مدد کی گئی پنجگور چونکہ بنیادی طور پر ایک زرعی علاقہ ہے یہاں لوگوں کا گزربسر زراعت سے منسلک ہے مگر قدرتی آفات کی وجہ سے وہ کافی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں حکومتیں صرف اعلانات کی حد تک متاثرین کی دلجوئی کرتے آرہے ہیں رواں سال پنجگور کے کاریزوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے 10 کروڑ روپے کی بجٹ مختص کررکھی تھی محکمہ ایریگیشن کے توسط سے یہ پیسے ٹینڈر بھی ہوگئے تھے ایریگیشن کے ٹھیکیدار نے صرف چند کاریزوں کو ایک ایک لاکھ دیا ہے اکثریتی کاریز ان پیسوں سے محروم ہیں کاریزوں کے حصہ داروں کو کاریزوں کی بحالی جن کا پانی مٹی بھرنے کی وجہ سے بند ہوچکا ہے فصلات کو سیراب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے زمینداروں نے چیف سیکریٹری بلوچستان ایریگیشن کے صوبائی سیکریٹری سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ کاریزوں کی بحالی کے لیے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کو ہدایت دیں تاکہ زمینداروں کی مشکلات میں کمی آسکے اور وہ اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بناسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں