مکران کوسٹل ہائی وے پر پل کے نیچے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا، گھنٹوں ٹریفک معطل

گوادر (آن لائن) مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے قریب پل کے نیچے نصب 8 کلو گرام بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر سخی داد گوٹھ ماکولہ کے قریب نامعلوم افراد نے پل کے نیچے 8 کلو گرام بھاری ریموٹ کنٹرول بم نصب کردیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اس دوران تین گھنٹے تک مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل رہی، بم ڈسپوزل ٹیم نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں