تنخواہوں کی بندش، کوئٹہ میں مارکیٹ کمیٹی ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاج

کوئٹہ (آن لائن) مارکیٹ کمیٹی ایسوسی ایشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی بندش کے خلاف رانی باغ کے سبزہ زار میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے رہنماءمنظور احمد بلوچ ، ما رکیٹ کمیٹی کے صدر عبدا لستا رنے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ مزدور طبقہ پریشان حال ہے۔بیوروکریسی ہر معاملے میں رکاوٹ پیدا کرکے۔کہیں پروموشن،ٹائم اسکیل روکنے کی کوشش کرتی ہیں اور کہیں دھونس دھمکیوں کے ذریعے ملازمین کو انکے جائز حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لیے تنخواہیں بند کرتی ہیں۔ہم ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں اور اپنے ورکرز کے ہر طرح کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ ہمارا پر امن احتجاج مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں