سانگھڑ میں ایک بار پھر مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی، آمدورفت متاثر

سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کے قریب دوڑ ریلوے اسٹیشن پر سرہاڑی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث اپ اور ڈاﺅن ٹریک متاثر ہوگئے، 5 گھنٹے بعد ڈاﺅن ٹریک کو بحال کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی ایک بوگی کے چار ویل ٹریک سے اتر گئے جس کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والے اپ اور ڈاﺅن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔حادثے کے بعد نواب شاہ، سرہاڑی، شہدادپور اور ٹنڈو آدم میں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک سے بوگی کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں