پاکستانی روپے کا ڈالر ریٹ افغانستان میں طے ہوتا ہے،مزمل اسلم

کراچی(آن لائن) وفاقی حکومت کی 16 مہینے کی کارکردگی مایوس کن رہی،پی ڈی ایم ،پیپلز ڈیمالیشن موومنٹ ثابت ہوئی، پاکستان میں دو سال منفی جی ڈی پی رہی ،مہنگائی سے دو کروڑ لوگوں خط غربت سے نیچے آ گئے ۔یہ بات پا کستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے معاشی امور مزمل اسلم نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں 38 فیصد اضافے نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا،ان کی یہ ساری کارکردگی 16 ماہ کی ہے ،پاکستان میں دو سال منفی جی ڈی پی رہی ،ایک سال کورونا میں دوسرا پی ڈی ایم کے دور حکومت میں رہی ،نومبر تک جی ڈی پی منفی تین فیصد پر آ جائے گی،بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہو گئی،حکومت کے 14 ہزار ارب کے بجٹ میں سات ہزار ارب رقم سود کی ادائیگی ہے،7 ہزار ارب کا بجٹ خسارہ رہا جو ابھی مزید بڑھے گا،ایکسپورٹ بھی 31 ارب ڈالرز سے گرکر 27 ارب ڈالرز ہو گئی،ترسیلات زر 8 ارب ڈالرز کم ہو گئیں،یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ان کو ایک ڈالر بھی نہیں ملا،ایک طرف کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں اور دوسری جانب پورے صفحات کے اشتہارات دے رہے ہیں ، غذائی اجناس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمک کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ملک میں بندشیں لگا کر مافیا کو سپورٹ کیا چاہے وہ چینی کا ہو یا آٹے کا،48 گھنٹے میں قومی اثاثے بیچے جا رہے ہیں،قومی اثاثے سے متعلق شفافیت نہیں اپنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں