وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں
اسلام آباد(آن لائن) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت مشیروں اورمعاونین خصوصی سےسرکاری گاڑیاں سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں۔قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کے بعد وزرا اور وزرائے مملکت سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ مشیروں اورمعاونین خصوصی سےسرکاری گاڑیاں واپس طلب کی گئیں ہے ، اس حوالے سے کابینہ ڈویڑن نےوفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کابینہ ڈویژن نے فوری طور پرسرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا کہا ہے۔
Load/Hide Comments


