چنگیز حسین خان کا نام بھی وفاقی کابینہ میں شامل، زرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چنگیز حسین خان کا نام بھی وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ،زرائع کے مطابق چنگیز حسین خان کو نگران وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپاجانے کا امکان ہے ،چنگیز حسین خان کو سماجی خدمات کے اعتراف میں متعددایوارڈمل چکے ہیںدوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں،نگران وفاقی کابینہ میںممکنہ نگران وزراء میں جلیل عباس جیلانی، سید محمد علی، سرفراز بگٹی، ڈاکٹر شمشاد اختر، گوہراعجاز اور تابش گوہر شامل ہیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیرخزانہ، سرفراز بگٹی کو وزیرداخلہ اور جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام شخصیات کی پروفائل کا خود جائزہ لیا ہے، نگران وفاقی کابینہ ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔


