قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیر داخلہ

کوئٹہ,صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلایا جا ئیں گے۔صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو ثر اقدامات اْٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں روڈ آف لا میپ کی تیسری ا سٹیرنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی حافظ عبدالباسط۔،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، سابق آئی جی طارق محمود کھوسہ،ڈی جی لیویز مجیب الرحمن قمبرانی، مجیب الرحمن ایڈیشنل سیکرٹری اسٹاف ٹو چیف سیکرٹری کوآرڈینیٹر ڈلیوری ناصر دوتانی کے علاوہ و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ کسی امتیاز کے بغیرتمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں سکتے صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی سے متعلق روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد کیلئے ہر ممکن ا قدامات کر رہی ہے۔جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے پولیس،لیو یز فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے صوبائی کا بینہ نے پانچ سالہ جا مع پلان کی منظوری دی اچھی گورننس، مثالی طرز حکومت،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول، عوام کو تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے عسکریت پسندی،انتہا پسندی اور منفی سوچ کو معاشرے پر اثر انداز ہونے سے روکا جا سکے گا. جس سے دیرپا کی بنیادوں پر امن کا قیام ممکن ہو سکے گا۔اور سیکورٹی کے مسائل میں نمایاں کمی آئی گئی،اجلاس میں صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے جاری اقدامات اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو فعال کرنے; سی پیک منصوبوں پر بلوچستان میں عملداری اور مقامی آبادی کی ترقیاتی عمل میں شراکت داری یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی اس عمل کی راہ ہموار ہوئی ہے.تاہم ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مو زوں پر امن ماحول کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں