انتخابات کے متعلق پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہوا، مرکزی ترجمان بی این پی عوامی
کوئٹہ (پ ر) بی این پی عوامی کے مرکزی ترجمان انور بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کارکنان اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنرل الیکشن 2023ءکا پارٹی ٹکٹوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس متعلق پارٹی کے مرکزی صدر میر اسراراللہ خان زہری کا کسی سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ پارٹی کا فیک انٹرا پارٹی الیکشن کیس ہائی کورٹ اسلام میں زیر سماعت ہے اور ہائی کورٹ اسلام آباد کے فیصلہ آنے تک ایسی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عدلیہ عالیہ کے فیصلے کے بعد مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور پارلیمانی بورڈ کے مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹوں کے بارے میں فیصلے کیے جائیں گے۔ لہذا پارٹی کارکنان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایسی من گھڑت کہانیوں پر کان نہ دہرائیں، کارکنان تنظیم کاری اور پارٹی کی فعالیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں اس متعلق بذریعہ سوشل و پرنٹ میڈیا کارکنان کو مطلع کیا جائے گا۔


