تحریک انصاف رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بعد اب سینئر رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا ہے اور انہیں بھی ممکنہ طور پر سائفرکیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر کیس میں حراست میں لیا گیا تھا ۔،شاہ محمود پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے،سابق وزیر خارجہ کیخلاف ا?فیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9لگائی گئی۔انہیں آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں