بھارتی ریاست راجستھان میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
جے پور (این این آئی) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، انتہا پسند جتھے کے حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 3 مسلمان نوجوانوں پر انتہاپسند جتھے نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تینوں نوجوان راجستھان کے علاقے بانسور کے جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، انتہا پسندوں نے تینوں نوجوانوں کو لکڑی اٹھانے سے روکا اور تیز دھار آلے، سریے اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔تیز دھار آلے کے وار سے 27 سالہ وسیم جاں بحق ہوگیا، دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


