نگراں وزیراعلیٰ کے دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہر تعاون کیلئے تیار ہیں، بی ایم سی ٹیچرز

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے بی ایم سی ہسپتال کے دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہےں جس میں انہوں نے دوائیوں کی عدم دستیابی پر غم وغصہ کا اظہار کیا۔ صفائی کی مجموعی صورتحال کو ناقص قرار دیا۔ ہم سی ایم کی اس اقدام کو سراہا تے ہیں اور ہر تعاون کیلئے سی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بی ایم ٹی اے روز اول سے ان خدشات کا اظہار کر چکی ہے کہ اسپتالوں کی حالت زار قابل رحم یے سہولیات کا فقدان ہے۔ عملہ ڈیوٹیز سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم امید کرتے ہے کہ موجودہ سی ایم عملی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں