علی مردان ڈومکی نے پائن کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کردیا

کوئٹہ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاہے کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجرکار ی کے زریعہ موسمی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ پائن کا پودالگاکر مون سون شجرکاری مہم کاافتتاح کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ا س موقع پر سیکرٹری جنگلات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آج کے دن صوبہ بھر میں چار لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں بلوچستان بھر میں جنگلات کا تحفظ اور ان میں اضافہ یقینی بنانا ہو گاشہریوں میں شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ درخت لگانا اور انکی نگہداشت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں