بلوچستان، او ایس ڈی افسران کی فہرست طلب، بیوروکریسی میں اُکھاڑ پچھاڑ متوقع
کوئٹہَ:بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، وزیراعلیٰ جام کمال نے او ایس ڈی آفیسران کی فہرست طلب کرلی تفصیلات کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد بلوچستان کے محکمہ ثانوی تعلیم،کلچرواثارقدیمہ،اطلاعات،بلدیات،قانون و پارلیمانی امور،انڈسڑیز اور محنت و افرادی کے سیکرٹریز سمیت کمشنر کوئٹہ ڈویژن،کمشنر ژوب ڈویژن کو تبدیل کیا جائے گا اس ضمن میں وزیراعلی سیکریٹریٹ نے محکمہ ایس اینڈ جی ڈی سے آفیسران بکار خاص (او ایس ڈی آفیسران)کی فہرست طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں کچھ عرصہ قبل گریڈ 20میں ترقی پانے والے آفیسران کے ساتھ او ایس ڈی آفیسران کو کلیدی محکموں میں تعینات کیا جائے گا اس لیے بجٹ کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کیساتھ ہی بلوچستان کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت میں شامل وزراء اپنے اپنے محکموں میں بیوروکریسی کی نئی ٹیم لائیں گے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔


