بلوچستان کے طالبعلم کا اعزاز، 9ویں جماعت کے امتحان میں پنجاب بھر میں ٹاپ کرلیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حافظ انصار زہری پنجاب بورڈ کے امتحان میں ٹاپ کرنے میں کامیاب۔ حافظ انصار زہری نویں جماعت کے امتحان میں 96 فیصد نمبر لیکر پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن پر آگئے۔ حافظ سلمان زہری کا تعلق تحصیل زہری ضلع خضدار سے ہے وہ پی اے ایف سرگودھا کالج میں پڑھتے ہیں۔ مذکورہ کالج میں 8ویں جماعت سے داخلہ ہوتا ہے اور سلیکشن اوپن میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ کالج میں پورے پاکستان سے صرف 75 سیٹ ہیں۔ قلات ڈویژن سے حافظ سلمان زہری کی سلیکشن ہوئی جو کہ خضدار کے لیے اعزاز ہے۔ پی اے ایف کالج سرگودھا کے طالب علم حافظ انصار احمد زہری ولد ظہور احمد زہری نے پنجاب بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں 545 نمبر میں سے 522 نمبر حاصل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
Load/Hide Comments


