کوئٹہ میں غیر قانونی چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کی گمشدگی کا نوٹس لیا جائے، وی بی ایم پی

کوئٹہ (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ عزت خان نیچاری نے تنظیم سے شکایت کی کہ ہفتے کے دن 3 بجے کے قریب فورسز نے ان کے گھر واقع کلی نیچاری بڑو قمبرانی روڈ کوئٹہ بالمقابل کیچی بیگ تھانہ پر بغیر وارنٹ غیر قانونی چھاپہ مار کر ان کے بیٹے سجاد علی اور بھتیجے محمد یوسف ولد محمد بخش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، انہیں ان کے بیٹے اور بھتیجے کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہیں، جسکی وجہ سے انکا خاندان ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔ نصر اللہ بلوچ نے انہیں یقین دلایا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز دونوں نوجوانوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ نصر اللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ سجاد علی اور محمد یوسف بلوچ کے غیر قانونی گرفتاری کا نوٹس لے کر ان کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں