عسکریت پسند مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ترجمان کے مطابق نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ایف سی ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینیجمنٹ اوردیگرامورپر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا،سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ فوج اور ایف سی بلوچستان کے قربانیوں  کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا۔ نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں