بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20جون کو طلب

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا 20 جون کو بجٹ اجلاس طلب کر لیا ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ سیشن کے لئے سمری بلوچستان اسمبلی کوارسال کر دی گئی سمری میں صوبائی بجٹ سیشن 20 جون کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں بلوچستان کے 4 سو ارب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں