نواز شریف کا شہباز شریف سمیت دیگر کا مشورہ ماننے سے انکار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے شہباز شریف اور مشترکہ دوستوں کا انتخابی مہم سے متعلق مشورہ ماننے سے انکار کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مشترکہ دوستوں نے مشورہ دیا کہ انتخابی مہم میں اہم شخصیات کو تنقید کا نشانہ مت بنائیں، نوازشریف کو کہا گیا کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی سیاست دیکھیں۔ نوازشریف نے ماضی کی طرح شہباز شریف سمیت دیگر کا مشورہ ماننے سے سرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ سازشی عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا، ترقی کرتے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، ان کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
Load/Hide Comments


