حلیم عادل شیخ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


