انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں آن لائن کلاسز کا فیصلہ یکطرفہ ہے، اسلام آباد میں تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا اختتام۔ بلوچ طلباء الائنس

بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم موجودگی اور ایچ ای سی کیجانب سے کرونا کیس عالمی وبا کے دوران کلاسز کا آغاز یکطرفہ اور معتصبانہ فیصلہ ہے جو کہ بلوچستان کے زمینی حقائق کو مکمل طور پہ نظر انداز کرتی ہے۔ ایچ ای سی کے اس فیصلے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بلو چستان کے طلباء اس تعلیمی نظام کا حصہ نہیں ہے جو کہ بلوچستان کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ایچ ای سی کے اس فیصلے کیخلاف بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپیں بھی لگائے گئے ۔ اسی عمل کو جاری رکھتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس نے ایچ ای سی ہیڈ آفس اسلام آباد کے سامنے ایک سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی جو کہ آج اختتام پزیر ہونے جارہا ہے۔تین روزہ ہڑتالی کیمپ کے پہلے دن ، 17 جون 2020، سوشل میڈیا پہ اس فیصلے کیخلاف کیمپین چلائی گئی اور بھوک ہڑتالی کیمپ دن رات جاری رہی۔احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندے جسمیں پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد ، ریولوشن اسٹوڈنٹس اور سندھی طلباء نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں شرکت کی۔ ایچ ای سی کیجانب سے مسلسل نظرانداز کرنے کے بعد بلوچ اسٹوڈنٹس نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ جو درج ذیل ہیں احتجاجی طور ایچ ای سی کے سامنے پیش کی۔بلوچستان اور دیگر علاقہ جات جہاں آنلائن کلاسز میں شرکت کےلیے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں اُن کےلیے یونیورسٹی ہاسٹل کھول دی جائیں تاکہ طالبعلم اپنا تعلیمی تسلسل جاری رکھ سکیں۔بلوچستان اور ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ جات کے طالبعلم کےلیے دیگر موافق پالیسی ترتیب دی جائے اور اس کےلیے ہائر ایجوکیشن کمیشن طلبا الائنس کیساتھ گفت وشنید کرے۔ایچ ای سی کی جانب سے بلوچستان اور ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ جات میں انٹرنیٹ کے سہولت کی فراہمی کےلیے حکومت سے رجوع کیا جائے۔جب تک ایچ ای سی کی جانب سے ایک جامع اور موافق پالیسی ترتیب نہیں دی جاتی اس دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن جزوّی طور پر تمام تعلیم اداروں کو کلاسز کی بندش اور امتحانات کی منسوحی کا مراسلہ جاری کرے۔اگر ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیمی تسلسل کو جاری رکھنے کےلیے موافق, جامع اور غیر متعصب پالیسی جاری کرنے سے قاصر ہے تو مکمل طور پر آنلائن کلاسز کی منسوحی کا اعلان کیا جائے.بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے دن ، 19 جون 2020، احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کی جانب سے بھوک ہڑتال کے آخری روز بھی سہ پہر 3 بجے ایچ ای سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا اختتام پر بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل واضح کی گئی اور بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے ایچ ای سی میں آفس اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ اختتام کو جا پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں