سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو میں شدید بارشیں اور آندھی، متعدد درخت گر گئے، نظام زندگی درہم برہم
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بارشوں اور آندھی کے باعث کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کولمبو کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔ کولمبو کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کولمبو میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگئی ہے، املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments


