اورماڑہ ، بڑی تعداد میں گجہ ٹرالرز غیر قانونی فشنگ میں مصروف، ماہی گیروں کی نو ٹس لینے کی اپیل

گوادر (این این آئی) اورماڑہ میں ٹرالرز و گجہ وائر نیٹ بڑی تعداد میں سرگرم، مقامی ماہیگیروں کے قیمتی جالوں کو روند ڈالا، غریب ماہیگیر کو لاکھوں روپے کا نقصان، محکمہ فشریز کاروائی کرنے سے قاصر، صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے، ماہیگیروں کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں ٹرالرز مافیا ایک بار پھر سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی و سمندر کا صفایا کرنے میں مصروف عمل ہیں، آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اورماڑہ کے سمندری حدود میں ٹرالر نے جمیل نامی مقامی ناحدا کے قیمتی جالوں کو روند ڈالا جس کے سبب انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اورماڑہ کے مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ ٹرالرز مچھلیوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ انکے قیمتی جالوں کو نقصان پہنچارہے ہیں جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان آٹھانا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ فشریز اس حوالے سے کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو مقامی ماہیگیروں کو ساتھ سراسر زیادتی ہے،مقامی ماہیگیروں نے صوبائی نگران وزیر اعلیٰ سیاپیل کی وہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھاکر ماہیگیروں کا واحد ذریعہ معاش سمندر کی تحفظ میں اپنا کرادر ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں