آنے والے انتخابات تک خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے، پرویز خٹک
نوشہرہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا (کے پی) سے صفایا کردیں گے۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑےگا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔
Load/Hide Comments


