اپتا عبدالحمید زہری کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، بیٹی سعیدہ حمید زہری کا مطالبہ

کراچی (انتخاب نیوز) لاپتا عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو جس دن سے اٹھایا گیا اس دن سے لے کر ابتک نہ ہم نے انکا چہرہ دیکھا نہ آواز سنی، نہ بتایا گیا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں، انہیں لاپتہ کرنے والے نقاب پوش تھے تو ان نامعلوم کو سندھ پولیس کی مدد حاصل تھی، ان کی نفری بھی موجود تھی۔ سعیدہ حمید زہری نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ میرے والد کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں