امپورٹڈ بجٹ میں دیہاڑی دار طبقے کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، مولانا حیدری

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ بجٹ امپورٹڈ ہے،کرونا وائرس نے دیہاڑی دار اور ڈیلی ویجز طبقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا لیکن اس طبقے کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا،مہنگائی سو فیصد بڑھ چکی ہیبجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،مہنگائی کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نمائندہ آئی این پی سے ٹیلی فو نک با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کا معاملہ انتہائی سنگین ہے مگر بجٹ میں کرونا کو نظرانداز کردیا گیا ہے بجٹ میں کشمیر سے متعلق بھی کچھ نظر نہیں آیا کرونا کی وجہ سے چاروں صوبوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ کیلئے پیسے رکھے گئے ہے مگر ہر سال یہ ترقیاتی فنڈ کہیں نظر نہیں آتے اسکی بجائے یہ پیسے صحت وتعلیم پہ رکھ دی جاتی تو کچھ بہتری ہوتی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے پہلے بھی ہماری معیشت کے حالات کچھ اچھے نہیں تھے اس وقت ملک میں افراط زر 14 فیصد ہے اور افراط زر عوام کی زندگی مشکل کردیتی ہے انہوں کہا کہ گھر میں آگ لگی ہے اور یہ ڈیم پہ بجٹ کے پیسے خرچ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم ملک کے معاملات سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اب اس حکومت کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ اتحادی بھی حکومتی کشتی سے نکلتے جارہے ہیں اور آئندہ کچھ مہینے بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں