سوراب، اسلحے کی صفائی کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق
قلات (نامہ نگار) سوراب میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سوراب میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شمس دین ولد نور دین قوم زہری سکنہ ضلع قلات اپنے اسلحے کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


