شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے جہانگیر بازار میں گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments


