عدالتیں وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لیں ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں وفاقی نگران وزیر توانائی کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انھوں نے بجلی بلوں میں اس وقت تک ریلیف دینے کو ناممکن کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو کسی طرح کی ریلیف نہیں دیاجاسکتا بیان میں کہا گیا کہ اس بیان کا مقصد یہ ثابت کرتا ہے کہ جو صارفین بل ادا کرتا ہے وہ جرم کا مرتکب قرار پاتا ہے لہذا سزا کے طور پر انھیں بجلی چوروں کے بل کی ادائیگی کا زمہ دار قرار دیاگیا ہے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی جرم کے روک تھام کی زمہ داری حکومت اور اسکے اداروں پر عائد ہوتی ہے اگر کوئی ادارہ یا حکومت کسی مخصوص جرم روکنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو اسکی سزا عام شہریوں کو کسی طرح نہیں دی جاسکتی بیان میں کہا گیا کہ اعلی عدالتیں نگران وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لیکر عام صارفین کو بجلی چوروں کے جرائم کی سزا دینے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں