پنجگور ،فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

پنجگور(صباح نیوز)پنجگورمیں مسلح افراد کافورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے راہی نگور میں سی پیک روٹ کے حفاظتی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ فورسز کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم فوری طورپر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں