وڈھ میں چینی، یوریا اور کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی کھیپ پکڑی گئی
خضدار (انتخاب نیوز) وڈھ لیویز فورس کی چینی، یوریا کھاد اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کراچی سے کوئٹہ جانیوالی کوچز سے ٹنوں چینی اور یوریا برآمد، کاغذی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے۔ کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عصمت اللہ اچکزئی کی نگرانی میں لیویز فورس وڈھ کے لائن آفیسر محمد فاروق، گاسلیٹی چیک پوسٹ کے انچارج نائب رسالدار شکیل احمد کے سربراہی میں دیگر نفری کے ہمراہ نے شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پبلک کوچز میں چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 20 ٹن سے زائد چینی اور 6 ٹن یوریا کھاد کی ایک بڑی کھیپ پکڑ کر پاکستان کسٹم کے حوالے کردی گئی۔ وڈھ انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق چینی یوریا سمیت نان کسٹم اشیاءکی اسمگلنگ پر مکمل پابندی ہے، اسمگلرز کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


