بلوچستان میں خواتین کے قتل عام کے خلاف سوشل میڈیا میں کیمپئن چلایا جائے گا۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں خواتین کے قتل عام،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے خلاف سوشل میڈیا میں کمپئین چلایا جائے گا۔کیونکہ اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کی پشت پناہی میں حکومتی عہدیدارملوث ہے جس کی وجہ سے وہ آزادانہ لوگوں کو لوٹنے کے بعد قتل کرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا سانحہ ڈنک کے رونما ہونے کے بعد عوامی رد عمل کے طور پر ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا لیکن اسکے بعد ایک اور واقعے کا رونماء ہونا حکومتی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور بلوچستان میں اسلحہ کلچر پہ پابندی لگا کر عوام کو سکون سے جینے دیا جائے۔
قتل و غارت گری،چوری،ڈکیتی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی پشت پناہی کے بجائے ان کا قلع قمع کردینا ضروری ہے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی سوشل میڈیا میں کلثوم کے قتل کے خلاف سوشل میڈیا میں کمپئین چلائے گی جس میں انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کمپئین کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں